جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی و تربیتی امورپر تبادلہ خیال 

      جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی و تربیتی ...

  

 راولپنڈی(آئی این پی)جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل ردزنی مفوانیا نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی صورتحال، سیکیورٹی اور دفاعی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ جنوبی افریقہ براعظم افریقہ کا اہم ملک ہے، پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ کے علاقے میں امن اور ترقی میں ادا کئے گئے کردار کو سراہتے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقا ت میں جنرل رُدزنی مفوانیا نے پاک فوج کی پروفیشنلز م کی تعریف کی۔

عسکری قیادت 

مزید :

صفحہ اول -