مردان سے 2دہشتگرد گرفتار، قبضے سے بارودی مواد، اسلحہ برآمد
پشاور(آئی این پی) خیبر پختونخواہ کے شہر مردان میں 2 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے ڈھیروں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد نہاد علی 14اور فرہاد علی4مقدمات میں مطلوب ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان سے ڈھائی کلو بارودی مواد، پرائما کارڈ، سیفٹی فیوز، ڈیٹو نیٹر،2دستی بم، پستول اور 6موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت نے نہاد علی کے سر کی قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی جبکہ فرہاد کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
دہشت گرد