قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا نور مقدم قتل کیس کا نوٹس،کمیٹی اجلاس آج طلب 

 قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا نور مقدم قتل کیس کا نوٹس،کمیٹی اجلاس آج طلب 

  

اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا،کمیٹی کا اجلاس  ساڑھے 3بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا جس میں افسوس ناک واقعے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔قائمہ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق سے خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں بڑھتے رجحان کے حوالے سے بھی بریفنگ طلب کر لی ہے۔

نوٹس

مزید :

صفحہ اول -