ہمیں فیصلہ کرنا ہوگاکابل حکومت کیساتھ ہیں یا طالبان کے یا پھر نیوٹرل

 ہمیں فیصلہ کرنا ہوگاکابل حکومت کیساتھ ہیں یا طالبان کے یا پھر نیوٹرل

  

پاکستان نیشنل ریفارمز موومنٹ (پی این آر) کے چیئرمین بریگیڈیئر(ر) نادر میر نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی یہ مطالبہ کررہا ہوں کہ سب سے پہلے حکومت پاکستان افغان ایشوز پر فوری طور پر اپنی ایک خارجہ پالیسی تشکیل دے جس میں اس بات کا فیصلہ کیا جائے کہ ہم نے افغانستان کی کابل حکومت کے ساتھ چلنا ہے یا پھر وہاں پر جو افغان طالبان ہیں ان کے ساتھ چلنا ہے یا پھر ہم نے اس ایشو پر نیوٹرل رہنا ہے ہمیں اس وقت اپنی ایک واضح پالیسی فوری طور پر تشکیل دینا ہو گی اور اپنا ایک لائن آف ایکشن بھی بنانا ہوگا۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔

نادر میر 

مزید :

صفحہ اول -