ہمیں کشمیر الیکشن میں کہیں 50اورکہیں 55ووٹ سے ہرایا گیا،رانا ثنا اللہ

  ہمیں کشمیر الیکشن میں کہیں 50اورکہیں 55ووٹ سے ہرایا گیا،رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور (آئی این پی)  پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا  ہے کہ کشمیر الیکشن کو تماشہ ہی کہا جا سکتا ہے، ن لیگ کو کہیں 50 اور کہیں 55 ووٹ سے ہرایا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولنگ کے دن سے پہلے ہی الیکشن کو منیج کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل گجر کے بیان کی مذمت کی ہے، اسماعیل گجر جیت گئے تھے، لیکن انہیں ہرا دیا گیا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں ہم جیت رہے ہیں، تاہم سیالکوٹ میں حکومتی بیورو کریسی مداخلت کر رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن میں سرکاری وسائل اور پیسہ استعمال کرنے سے جمہوریت بے معنی ہوکر رہ جاتی ہے۔
رانا ثناء

مزید :

صفحہ اول -