ہینگ ٹونگ جہاز کو نقصان کی ذمے دارکے پی ٹی ہو گی، کیپٹن عمر

ہینگ ٹونگ جہاز کو نقصان کی ذمے دارکے پی ٹی ہو گی، کیپٹن عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کے کیپٹن عمر نے کہا ہے کہ جہاز کو نقصان کی ذمے دار کے پی ٹی ہو گی۔کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کو نکالنے کا آپریشن 2 دن بعد بھی شروع نہ ہو سکا۔کراچی کے ساحل پر پھنسے ہوئے ہینگ ٹونگ 77 جہاز کے کیپٹن عمر نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹگس کو جہاز کھینچنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ جہاز کو نقصان کی ذمے دار کے پی ٹی ہو گی، پانی کے اتار چڑھاو کے سبب جہاز مزید ساحل کی طرف جا رہا ہے۔ہینگ ٹونگ جہاز 77 کے کیپٹن نے سوال کیا کہ اتوار سے آئے ٹگس کو کام کا اجازت نامہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟کیپٹن عمر نے کہا کہ جہاز سے ڈیزل نکالنے کا کام بھی تاحال شروع نہیں ہو سکا۔