شہر میں مارکیٹس بند کرنے کا وقت بڑھایا جائے، عتیق میر

شہر میں مارکیٹس بند کرنے کا وقت بڑھایا جائے، عتیق میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی میں مارکیٹس بند کرنے کا وقت رات 8بجے تک کیا جائے۔ عتیق میر نے  خصوصی گفتگو میں کہا کہ  ایک دو گھنٹے وقت کو آگے کرنے سے ریلیف مل جائے گا۔ تاجروں کا احتجاج جائز ہے اور حکومت ہماری بات نہیں سنے گی تو ہم احتجاج تو کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ٹریفک میں پھنس کر دیر سے مارکیٹ پہنچتے ہیں تو بند ہونے کا وقت ہو جاتا ہے۔ شام کے اوقات میں ٹریفک کا بہت دبا ہوتا ہے۔عتیق میرنے کہا کہ جتنی تیزی سے ویکسی نیشن پر ہم کام کر رہے ہیں کوئی نہیں کر رہا اس لیے حکومت اپنی بھی ویکسی نیشن کی استعداد بڑھائے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے سبب صوبے میں 26جولائی سے کاروباری مراکز شام 6بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے۔ جمعہ اور اتوار کاروباری مراکز مکمل بند رہیں گے۔اسکے علاوہ ریستوران کے اندر اور باہر بیٹھ کر کھانا کھانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔