خواتین کے بہیمانہ وسفاکانہ قتل کی حالیہ وارداتوں کی شدید مذمت

خواتین کے بہیمانہ وسفاکانہ قتل کی حالیہ وارداتوں کی شدید مذمت

  

کراچی (پ ر) امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے حالیہ اسلام آباد میں درد ناک ودیگر علاقوں میں خواتین کے بہیمانہ وسفاکانہ قتل کی حالیہ وارداتوں کی شدید مذمت وتشویش  کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے معاشرہ میں ظلم، تشدد وقتل کے واقعات  حکومت  وقانون کیلیے لحمہ فکریہ ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارا معاشرہ اجتماعی طور پر تباہی وبربادی کیجانب تیزی سے گامزن ہے  جسکی وجوہات ملک میں عدل وانصاف کی عدم فراہمی  ہر محکمہ میں بڑھتی ہوئی کرپشن، سیاسی اثرورسوخ  اور دولت کی ہوس پر مبنی سیاست ہے  ان وجوہات  کے خاتمہ کے بغیر جرائم  ختم نہیں ہوسکتے  ان کے خاتمہ کیلیے ملک میں آ ئین کی اسلامی  قوانین  دفعات کو فوری طور پر نافذ کرنا ہوگا  اسلامی قوانین عدل وانصاف کے عملی طور پر نافذ کیے بغیر معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ناممکن  مولانا سلفی نیکہا غیر اسلامی قوانین طاقت ور کو مہلت وکمزور کو سزا دیتے ہیں اس نظام کے خاتمہ کے لیے آ ئین کو  رہنما بنانا ہوگا جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ قرآن وسنت کے منافی کوئی قانون  نہیں بن سکتا لیکن المیہ یہ ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کے منافی انگریزی قوانین پر عمل ہورہاہے جس سے لاقانونیت بڑھتی جا رہی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -