سندھ، سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد 

سندھ، سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی عائد 

  

  کراچی (آئی این پی) سندھ حکومت نے سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین لگوائیں اور سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں۔ وزیر زراعت اسماعیل راہو نے کہا کہ دکاندار اور شہری ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے جبکہ مارکیٹس کمیٹی کے چیئرمینز اور محکمہ زراعت کے افسران ایس او پیز پرعمل درآمد کروائیں۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ زرعی اجناس، ادویات، کھاد اور بیج کے دکانداروں کے پاس کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر دکانیں سیل ہوں گی۔ سبزی منڈیوں کے اندر دکاندار بھی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمینز مارکیٹ کمیٹی اور محکمہ کے تمام افسران کارروائی کر کے روزانہ رپورٹ دیں جبکہ سبزی منڈیوں میں خریداری کیلئے آنے والے بیوپاری اور شہری ویکسین لگوائیں۔ افواہوں پر دھیان نہ دیں کوئی سائیڈ افکیٹس نہیں ہیں۔ شہری بزرگوں اور بچوں کو سبزی منڈیوں میں لانے سے اجتناب کریں۔

اسماعیل راہو

مزید :

پشاورصفحہ آخر -