ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز میں 7اعزازات حاصل کرلیے

  ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈز میں 7اعزازات حاصل کرلیے

  

کراچی (پ ر)پاکستان کے معروف ترین ڈیجیٹل پیمنٹس پلیٹ فارم، ایزی پیسہ نے ایفی ایوارڈ۔2021 میں سات اعزازات اپنے نام کراتے ہوئے ایک بار پھر خود کو ملک بھر کے سب سے بڑے برانڈز میں سے ایک ثابت کردیاہے۔ ایزی پیسہ نے سیزنل مارکیٹنگ، ٹاپیکل مارکیٹنگ، مارکیٹنگ ڈسرپٹرز اور فنانس کی کیٹٰیگریز میں اپنی"Eidipaisa" مہم کے حوالے سے 4 گولڈ ایوارڈز،فنانس کی کیٹیگری میں اپنی "Every Number is Welcome"اور "Phatta Note" مہم کے حوالے سے بالترتیب ایک گولڈ اور سلور ایوارڈحاصل کئے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ ڈسرپٹرز کی کیٹیگری میں "Easypaisa Raahi"کے حوالے سے برانز ایوارڈ حاصل کیا۔ایفی ایوارڈز معروف عالمی پروگرام ایفی ورلڈ وائڈ کے اشتراک سے ترتیب دیئے گئے ہیں۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو سال 1968سے مؤثر مارکیٹنگ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہنے اور ان کی حوصلہ افزائی نیز ان کے پیچھے کارفرما لوگوں کی پذیرائی کے لیے پرعزم ہے۔ایزی پیسہ کے ایوارڈ جیتنے والے اندراجات (انٹریز) دراصل اِن چند بہترین اشتہاری مہم میں شامل ہیں اور یہ Ogilvy پاکستان کے اشتراک سے تیار کی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -