سیاحوں کی گاڑی کو حادثے، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

سیاحوں کی گاڑی کو حادثے، دو افراد جاں بحق، سات زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)سالگراں کے مقام ناران کاغان سے نتھیاگلی مری کے راستے سے واپسی پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔حادثہ گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق7  سیاح زخمی ہوگئے، سیاح ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں لاہور سے ناران کاغان سیاحت کی غرض سے گئے تھے،،زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی   کا ڈرائیور عمران اور نوید اکبر سیاح شامل ہے،زخمیوں میں محمد فاروق،ارسلان محمدارشاد،خیرالدین اعظم،عمران وغیرہ شامل ہیں۔
حادثہ