خیبر پختونخوا میں آج سے  بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان 

خیبر پختونخوا میں آج سے  بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کاامکان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں منگل سے جمعہ تک مون سون کی بارشوں اورتیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اورتمام اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اورالرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے، پی ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارش سے شانگلہ، بٹگرام،بونیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، مردان، چارسدہ اور کوہاٹ کے بارساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ اور پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھو ٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جا ئے۔ بارشوں کا سلسلہ جمعہ کیروز تک جاری رہنے کا امکان، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
موسم