وزیرآباد، پولیس مقابلے میں 2ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
وزیرآباد،گکھڑمنڈی(نامہ نگار،نمائندگان خصوصی) بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو اراکین مبینہ پولیس مقابلہ میں پار۔تھانہ گکھڑ منڈی کی پولیس ٹیم ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سکندر حیات اور خلیل احمدکو مال مسروقہ اور اسلحہ کی برآمدگی کیلئے تھانہ سوہدرہ کے علاقہ آلو شدیو لیکر جارہی تھی کہ علاقہ بھٹی منصور موڑ کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور ساتھیوں کو چھڑوالیا۔پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان سکندر اور خلیل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان تھانہ صدر وزیرآباد، گکھڑ منڈی، گجرات، ڈسکہ اور دیگر تھانوں کے چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث تھے۔ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
2 ڈاکو ہلاک