سانگی پولیس جتوئی برادری کے خلاف سرگرم،گھروں پر چڑھائی 

  سانگی پولیس جتوئی برادری کے خلاف سرگرم،گھروں پر چڑھائی 

  

سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جتوئی اور جاگیرانی برادری میں جاری تنازعہ،سانگی پولیس جتوئی برادری کے خلاف سرگرم ہوگئی،رات دیر گئے جتوئی برادری کے گھروں،ہوٹلوں پر چڑھائی،سادہ لباس میں موجود لوگوں کی لوٹ مار،ہوٹل،گھر،اوطاقیں مسمار کردی، متاثرین کا پولیس زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،نعریبازی،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سانگی اور دبر میں جتوئی اور جاگیرانی برادری کے درمیان جاری تنازعہ پر پیدا ہونی والی کشیدگی،فائرنگ،زخمی ہونے سمیت گرفتاریوں والے عمل کے بعد سانگی اور دبر پولیس کی جانب سے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے بجائے جتوئی برادری کے غریب لوگوں کے خلاف سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے گذشتہ رات سانگی اور دبر پولیس کی بھاری نفری نے سانگی کے گاں گوٹھ مہر جتوئی پر ہیوی مشینری کے ہمراہ  چڑھائی کردی اور گاں میں موجود فقیر پیر بخش جتوئی ہوٹل کو مسمار کرکے اطراف میں موجود گھروں اور اوطاقوں کو بھی توڑ ڈالا پولیس کی جانب سے جتوئی برادری کو ظلم و زیادتی کا نشانہ بنانے والے جتوئی برادری کے متاثرین اللہ واسایو،واجد،صابر حسین ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعریبازی کی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -