پشاور، بی آر ٹی میں خواجہ  سراوں کیلئے نشستیں مختص

پشاور، بی آر ٹی میں خواجہ  سراوں کیلئے نشستیں مختص

  

  پشاور (آئی این پی) پشاور میں معذور، خواتین اور بزرگوں کے بعد خواجہ سراوں کے لیے بھی بی آر ٹی(بس ریپڈ ٹرانزٹ)میں نشستیں مختص کر دی گئیں۔  ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کے مطابق ہر بس میں خواجہ سراں کے لیے 2نشستیں مختص کر دیں۔ ترجمان نے اپیل کی کہ شہری خواجہ سراوں کی مختص نشستوں پر نہ بیٹھیں کیونکہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔ خواجہ سراؤں کی تنظیم منزل فانڈیشن کی صدر آرزو نے خیر مقدم کیا ہے۔

خواجہ سراء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -