اسلام آباد، وکیل نے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا 

  اسلام آباد، وکیل نے بڑے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو فائرنگ کر کے قتل کر ...

  

 اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی میں وقاص نامی شخص نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی،بھابھی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کردیں، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے، تہرے قتل میں ملوث وقاص اسلام آباد میں وکالت کرتا ہے، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

قتل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -