دریائے سندھ میں نہانے کے دوران 30 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

دریائے سندھ میں نہانے کے دوران 30 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)کنڈپارک کے مقام پر دریائے سندھ میں نہانے کے دوران تیس سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اشتیاق سکنہ باچائی صدرے گذشتہ روز کنڈ پارک کے مقام پر دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ سیرو تفریح کے لئے آئے تھے اس دوران شدید گرمی کی وجہ سے وہ نہارہے تھے اس دوران تیز و تند پانی میں ڈوب گئے ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نکال لیا۔متوفی کو منگل کے روز اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔