مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری، ماہرین

 مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری، ماہرین

  

فیصل آباد  (اے پی پی)ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مونگ پھلی کی اچھی پیداور کیلئے کھادوں کا متناسب استعمال ضروری ہے۔   اس ضمن میں  کاشتکار  زمین کا تجزیہ کروائیں اور تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے متناسب کھادوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بہتر فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے کہاکہ پھلی دار فصل ہونے کے ناطے مونگ پھلی اپنی ضروریات کی 80فیصد نائٹروجن فضا  سے حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولائی کے اختتام اور اگست کے آغاز میں جب فصل پھول نکا ل رہی ہوتی ہے تو 200کلوگرام فی ایکڑ یا 25کلوگرام فی کینال کی شرح سے جپسم ڈالنے سے بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -