فیصل آباد، فرنیچر کی سہ روزہ نمائش 30جولائی سے شروع ہوگی

فیصل آباد، فرنیچر کی سہ روزہ نمائش 30جولائی سے شروع ہوگی

  

فیصل آباد (اے پی پی) پاکستان لائف سٹائل فرنیچر مارٹ،ڈائمنڈ سپریم فوم اوربعض دیگر اداروں کے اشتراک سے فرنیچر کی 3 روزہ  نمائش کا آغاز 30جولائی سے  فیصل آباد میں ہو گاجو یکم اگست تک کیولم مارکی ویسٹ کینال روڈ میں جاری رہے گی۔ اس نمائش میں  ملکی و غیر ملکی 50 مشہور فرنیچر برانڈز کی مصنوعات رکھی جائیں گی جن کی خریداری پر 40فیصد تک رعایت دی جائے گی آرگنائزر نے بتایا کہ نمائش میں ایکسپورٹ کوالٹی اٹیلین و چنیوٹی اور دیگر اقسام کے فرنیچر کے علاوہ  پہلی بار سٹیل اور ایلومینیم سے تیار کردہ جدید ڈیزائن کا حامل انتہائی دلفریب و دلکش فرنیچر بھی نمائش کا حصہ ہو گا۔

، جدید لائف سٹائل سے ہم آہنگ ہوم فرنیچر، آفس فرنیچر، میٹرس،کارپٹ،گارڈنزفرنیچر،ڈیکور اینڈ اسیسریز،سٹڈی و مساجر چیئرزا ورد یگر مصنوعات رکھی جارہی ہیں۔

مزید :

کامرس -