گزشتہ برس ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا، اسد عمر

گزشتہ برس ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 659 ارب روپے خرچ کیے گئے، ترقیاتی بجٹ کا استعمال ایک سو ایک فیصد رہا،گزشتہ مالی سال پی ایس ڈی پی مد میں ترقیاتی بجٹ کا حجم 650 ارب روپے تھا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2011-2012 کے بعد ترقیاتی فنڈز کا سب سے زیادہ استعمال ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونامیں ترقیاتی فنڈز کاغیر معمولی استعمال گروتھ بڑھانے کے وزیراعظم کے عزم کا عکاس ہے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -