آئی ٹی شعبے میں ملکی ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، عارف علوی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں،پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کیلئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ صدر عارف علوی کو نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز کے ریکٹر کی بریفنگ دی گئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ملکی معاشی اور سائنسی ترقی کیلئے آئی ٹی شعبے میں ترقی کیلئے فعال اقدامات اٹھائے جائیں، عالمی سطح پر ترقیاتی پالیسیوں کا فوکس ترقیاتی منصوبوں سے انسانی وسائل کی فکری ترقی کی سمت جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو انسانی وسائل کی سائنسی اور فکری ترقی کیلئے جدید حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے اکیڈیمیا انڈسٹری روابط ضروری ہیں، ہائبرڈ اور آن لائن تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ، طلبا کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ انتظامیہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طلباء کو تیار کریں، تحقیق و ترقی پر توجہ دیں۔ صدر مملکت کو بتایاگیاکہ یونیورسٹی ملکی سافٹ ویئر انڈسٹری کو انسانی وسائل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے۔
صدر مملکت