پیپکوکانجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پیپکوکانجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(خبرنگار) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ، پیپکو نے انجینئرز، آفیسرز ایسوسی ایشن اور واپڈا یونینز کے عہدیداران و ممبران کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو، گیپکو، میپکو آئیسکو سمیت دیگر تقسیم کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ جس میں بعض کمپنیوں کی نجکاری عمل میں تو لائی گئی ہے مگر اس پر بعض انجینئرز اور افسران کی جانب رکاوٹ پیدا کرنے سے مکمل طور پر عملدرآمد نہیں ہو سکا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپکونے نجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور رکاوٹ پیدا کرنے والے انجینئرز، آفیسرز ایسوسی ایشن سمیت واپڈا یونینز کے عہدیداران اور ممبران کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیٹا مکمل ہونے کے بعد نجکاری کے عمل میں رکاوٹ بننے والے افسران، انجینئرز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس حوالے سے ترجمان پیپکو کا کہنا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے اور اس میں آڑے آنے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔

پیپکو کا فیصلہ 

مزید :

صفحہ آخر -