نارووال،نالہ ڈیک سے بھارتی ساخت کا 18کلو وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد
نارووال(این این آئی)نالہ ڈیک سے بھارتی ساخت کا 18کلو وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل سکواڈ نے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ بتایاگیا ہے کہ تحصیل ظفروال کے علاقہ کنگرہ کے قریب نالہ ڈیک کے مقام پر بھارتی ساخت کا اٹھارہ کلو وزنی اینٹی ٹینک مائن برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس ناروووال کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر اس کو قبضہ میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔
بھارتی مائن