سعودی عرب میں یکم اگست سے  کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار 

سعودی عرب میں یکم اگست سے  کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار 

  

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں  مملکت میں سرکاری و نجی اداروں سمیت تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا۔ عرب میڈیا  کے مطابق  وہ مقامی اور غیرملکی جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو وہ یکم اگست کے بعد سے سرکاری ونجی اداروں میں داخل نہیں ہوسکیں گے، تقریبات سمیت ٹرانسپورٹ کی سہولت سے بھی مستفید نہیں ہونے دیا جائے گا، شہریوں کو جلد از جلد ویکسینیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی شرط پر عمل در آمد یکم اگست سے ہوگا، کسی بھی تجارتی، ثقافتی، تفریحی یا کھیل کے علاوہ سماجی تقریبات میں شرکت کے لیے ویکسین کی شرط لاگو ہے۔ وزارت نے بتایا کہ سرکاری محکمے یا نجی ادارے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔  سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ وہ شہری جنہوں نے ویکسین لگوالی ہے انہیں ثبوت کے طور پر توکلنا ایپ پر اپنا اسٹیٹس دکھانا ہوگا، کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ویکسین لازمی

مزید :

صفحہ آخر -