ٹی 20 سیریز پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج مد مقابل ہو ں گے

ٹی 20 سیریز پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج مد مقابل ہو ں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4ٹی 20میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ  آج کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے نیٹ پریکٹس میں جم کر ٹریننگ کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور بالنگ پریکٹس کی، کوچ مصباح الحق اور وقار یونس نے نگرانی کی دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹی20 میچوں میں پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں پلڑا بھاری ہے، 2011 سے 2018 تک دونوں ٹیموں کے درمیان 14 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 11 اور ویسٹ انڈیز نے 3  میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے مابین آخری بار تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 2018 میں پاکستان میں کھیلی گئی جس میں گرین شرٹس نے 3-0سے کامیابی حاصل کی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ جیتنے کے لئے تمام کھلاڑی تیار ہیں اور بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے سیریز کا پہلا میچ جیت کر برتری قائم کرنے کی کوشش کریں گے تمام کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی امید ہے بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم آسان حریف نہیں ہے اس کے خلاف سیریز میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -