بارشیں، گلیشئرپر برف پگھلنے کے بعد ملکی آبی ذخائر میں اضافہ 

 بارشیں، گلیشئرپر برف پگھلنے کے بعد ملکی آبی ذخائر میں اضافہ 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) مون سون بارشوں اور گلیشئر پر برف پگھلنے کے بعد ملکی آبی ذخائر میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)حکام کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آبی ذخائر20لاکھ ایکڑ فٹ سے بڑھ گئے ہیں۔ ارسا کے مطابق20سے 27جولائی کے دوران یومیہ اوسطا3 لاکھ ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ ہوا اور گزشتہ 7 روز میں مجموعی آبی ذخائر46لاکھ سے بڑھ کر 66لاکھ ایکڑ فٹ ہوگئے ہیں۔ ارسا حکام کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کو ضرورت سے13فیصد اضافی پانی مل رہا ہے۔ پنجاب کو 1لاکھ30ہزار کیوسک اور سندھ کو 1لاکھ 7ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ آبی ذخائر میں اضافے کے بعد ملک میں پن بجلی کی پیداوار بھی بڑھ گئی ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق پن بجلی کی پیداوار7ہزار 550میگاواٹ تک پہنچ گئی۔ تربیلا ڈیم سے 4ہزار 400، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 969، غازی بروتھا ڈیم سے 1ہزار 150 اور منگلا ڈیم سے 250 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

ارسا

مزید :

صفحہ آخر -