وراثت کا حصہ مانگنے پر دیور کی فائرنگ، بھائی کی ساس جاں بحق،بھابی زخمی

وراثت کا حصہ مانگنے پر دیور کی فائرنگ، بھائی کی ساس جاں بحق،بھابی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑ ہ وراثت کاحصہ مانگنے پر دیور نے بھابھی اور اس کی ماں پر فائرنگ کردی۔بھابھی شدید زخمی اور اس کی ماں جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محلہ مرہانہ بصیر پور کی رہائشی ثمرہ بی بی کی شادی چیک ابراہیم بصیرپور کے رہائشی عمران سے ہوئی تھی۔عمران کچھ عرصہ بعد وفات پاگیا۔ ثمرہ بی بی اپنے خاوند کی وراثت کامطالبہ کرتی تھی۔گذشتہ روز ثمر ہ بی بی اپنے گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ اسکی والدہ زاہدہ بی بی اسے ملنے کے لئے اس کے گھر گئی اسی اثناء میں دیور فیصل ولد رمضان اس کے گھر آیا اوردستی پسٹل سے اپنی بھابھی اور اس کی ماں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ماں زاہد ہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی اورثمرہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس تھانہ بصیر پور نے متوفیہ کی دوسری بیٹی نمراشہزادی کی درخواست پر ملزم کے خلاف قتل کامقد مہ درج کر لیا۔
قتل

مزید :

صفحہ آخر -