کشمیر الیکشن میں باوجود دھاندلی 11نشستیں جیتیں،فیصل کریم کنڈی

کشمیر الیکشن میں باوجود دھاندلی 11نشستیں جیتیں،فیصل کریم کنڈی

  

 کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنما فیصل کریم کنڈی  نے کہا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔ منگل کو نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے  فیصل کریم کنڈی نے  کشمیر  انتخابات اور ان کے نتائج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں 3 حلقوں پر ہمارے اعتراضات ہیں، 40 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ تعجب ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو شکایت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کی بھرپور تیاری کریں گے، تنظیم سازی کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہیں تو ہم اسے کامیاب کرا سکتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں 11 نشستیں جیتی ہیں، امید ہے ہم مزید 3 نشستیں بھی جیت لیں گے۔

فیصل کنڈی

مزید :

صفحہ آخر -