چیف جسٹس ہائیکورٹ سے پاکستان بار کونسل وفد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے ساتھ پاکستان بار کونسل کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، طاہر نصراللہ وڑائچ، فاروق ڈوگر، غلام عباس نسوانہ اور پیر مسعود چشتی شامل تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفد نے چیف جسٹس کو بنچ اور بار کے مابین تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی،چیف جسٹس کا کہناہے کہ جوڈیشل سسٹم کے بنیادی سٹیک ہولڈرز عام عوام ہیں، سائلین اور وکلاء کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہمارا نصیب العین اور اولین ترجیح ہے، جس میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات