نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائراپیل پر فیصلہ محفوظ 

نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائراپیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائراپیل پرپر اپنافیصلہ محفوظ کر لیا  مسٹرجسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے حافظ سید عبدالرحمن ہاشمی کی اپیل پر سماعت کی،دوران سماعت فاضل بنچ نے ریمارکس دیئے کہ جس پوسٹ کے لئے آپ (درخواست گزاروں)نے اپلائی کیا تھا اس پر تو بھرتیاں کرلی گئی ہیں، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ پبلک سروس کمیشن والے کسی بھی امتحان میں شرکت کا اہل نہیں سمجھتے، میرا معاملہ یہ ہے کہ عدالت قانون اور آئین کی روشنی میں پبلک سروس کمیشن کو ہدایت جاری کرے، نابینا افراد کو مقابلے کے امتحان میں شرکت کا اہل سمجھا جائے، فاضل بنچ نے کہا کہ نابینا افراد کو اعلی پوسٹ پر بھرتی کرنے سے قبل دیگر انتظامات مکمل کرنا بھی ضروری ہیں، درخواست گزار وں نے پراسیکیوٹر بھرتی کے امتحان میں شرکت کی اجازت نہ دینے کو عدالت میں چیلنج کررکھاہے۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -