ماتحت عدالت کاایل ڈی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کاحکم معطل 

ماتحت عدالت کاایل ڈی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کاحکم معطل 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے ایل ڈی اے کے اکاؤنٹس کی بحالی اور ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسران کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق دائر درخواست پرماتحت عدالت کاایل ڈی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمدکرنے کاحکم معطل کردیا عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے، ڈائریکٹر اور ٹاؤن پلانر کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد بھی روک دیا ڈی جی ایل ڈی اے سمیت دیگر افسروں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے تینوں افسران کے حقائق کے برعکس ورانٹ گرفتاری جاری کئے، ٹرائل کورٹ نے شہری کی ڈگری کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکم جاری کیا  حالانکہ درخواست گزار عبدالرزاق نے ٹرائل کورٹ سے حقائق چھپائے،عدالت سے استدعاہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے،ایل ڈی اے کے وکیل کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار عبدالرزاق نے ایکسپو سینٹر کے قریب پانچ کنال اراضی وقوع ہونے کے متعلق سول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے،درخواستگزار نے اراضی کا متبادل پلاٹ فراہم نہ کرنے کے حوالے سے سول کورٹ سے رجوع کیا،درخواست گزار عبدالرزاق ریونیو ریکارڈ میں مالک نہیں،جعلی دستاویزات پر ڈگری حاصل کرلی،ڈگری کے اجرا پر عمل درآمد نہ ہونے پر سول جج نے آئیڈیاز اکاؤنٹ منجمد اور افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،عدالت سے استدعاہے کہ سول جج کی جانب سے ایل ڈی اے کا اکاؤنٹ منجمد کرنے اور افسروں کے وارنٹ گرفتاری کا حکم کالعدم قراردیاجائے۔

حکم معطل 

مزید :

صفحہ آخر -