ڈاکٹر کو برطرف کرنے کیخلاف درخواست پردرخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم

 ڈاکٹر کو برطرف کرنے کیخلاف درخواست پردرخواستگزار کو متعلقہ فورم سے رجوع ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے جناح ہسپتال کے گریڈ 19 کے ڈاکٹر کو برطرف کرنے کے خلاف دائردرخواست پردرخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈاکٹر گل محمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ ڈاکٹر گل محمد کو نوکری سے بغیر موقع سنے برطرف کردیا گیا جو رولز کی خلاف ورزی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ برطرفی کا حکم کالعدم قرار دیاجائے۔

رجوع کا حکم

مزید :

صفحہ آخر -