حکومت کو سرکاری کوارٹر خالی کروانے سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب

حکومت کو سرکاری کوارٹر خالی کروانے سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے ملازمین سے سرکاری کوارٹر خالی کروانے کیخلاف دائر درخواست پرحکومت کو سرکاری کوارٹر خالی کروانے سے روکتے ہوئے سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا جسٹس عائشہ اے ملک نے لیاقت علی سمیت 37ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار وں کی جانب سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے قواعد و ضوابط کے برعکس ملازمین سے کوارٹر خالی کروانے کے لئے نوٹس بھجوادیا گیاہے،ملازمین نے قواعد و ضوابط کے تحت ہے کوارٹر حاصل کئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ نوٹس کوکالعدم قرار دیاجائے۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -