گورنر ننگرہارکادعویٰ جھوٹا قرار، ریڈکراس کی پاکستانی شدت پسندوں کی لاشیں بھیجنے کی خبر کی تردید

گورنر ننگرہارکادعویٰ جھوٹا قرار، ریڈکراس کی پاکستانی شدت پسندوں کی لاشیں ...

  

کابل (این این آئی)افغانستان میں ریڈ کراس نے مشرقی صوبے ننگرہار کے گورنر ضیاالحق امرخیل کا وہ دعوی مسترد کیا ہے کہ انہوں نے ریڈ کراس کے ذریعے 93 پاکستانی شدت پسندوں کی لاشیں پاکستان بھیج دی ہیں جو لڑائی میں مارے گئے تھے۔ غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ریڈ کراس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افغانستان میں کسی بھی جگہ ان کی ٹیم سے کسی بھی فریق نے لاشوں کی منتقلی کیلئے رابطہ نہیں کیا۔ ریڈ کراس کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ کسی بھی میت کی منتقلی میں ملوث نہیں۔ 

ریڈکراس کی تردید

مزید :

صفحہ آخر -