حلہ بندیاں معاملہ،الیکشن کمیشن وزرات قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل کی معاونت حاصل کریگا 

حلہ بندیاں معاملہ،الیکشن کمیشن وزرات قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی قومی و صوبائی حلقہ جات کی حلقہ بندیوں کے معاملے پر وزرات قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل کی معاونت حاصل کریگا جبکہ وزرات داخلہ سے یونین کونسلوں کی تعداد کی چٹھی کو واپس لینے اور وفاقی دارالحکومت میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے وضاحت مانگ لی۔ منگل کو الیکشن کمیشن کا اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی سربراہی میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی اور نثار احمد درانی کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے۔الیکشن کمیشن نے مردم شماری کے حتمی اعدادوشمار کی سرکاری اشاعت کے بعد ملک میں نئی قومی اور صوبائی حلقہ جات کی حلقہ بندیوں، اسکے مختلف طریقہ کار اور مضمرات پر غورغوض کیاگیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن اس سلسلے میں وزرات قانون و انصاف، پارلیمانی امور اور اٹارنی جنرل کی معاونت حاصل کرے گا۔وفاقی دارلحکومت میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کیلئے ہونے والی حلقہ بندیوں کی موجودہ صورتحال اور اس سلسلے میں کمیشن کو درپیش مشکلات کے بارے میں بریف کیاگیا۔ 

الیکشن کمیشن 

مزید :

صفحہ آخر -