ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہریوں سے 16لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا 

ڈکیتی، چوری کی وارداتیں: شہریوں سے 16لاکھ سے زائد نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاویدکے گھر سے 6لاکھ15 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عبدالسمیع کے گھر سے 4لاکھ20ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے میاں لقمان کے گھر گھس کر2لاکھ 70ہزار کی نقدی لوٹ لیے. شادباغ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے طاہر اقبال کے گھر سے 1لاکھ 70ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،برکی میں ڈاکوؤں نے حماد بٹ کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا. گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے منیر سے48ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،سبزہ زار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حامد سے19ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے آصف علی سے15 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ نواب ٹاؤن اور کوٹ لکھپت سے گاڑیاں اور سبزہ زار،ماڈل ٹاؤن اور گوالمنڈی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں 

مزید :

صفحہ آخر -