محکمہ جنگلی حیات نے ڈیفنس میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والے بندر کو پکڑ لیا

محکمہ جنگلی حیات نے ڈیفنس میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والے بندر کو پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کر کے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ٹریفک میں خلل ڈالنے والے بندر کو پکڑ لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے میں ایک بندر کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی، بندر علاقے میں آزادانہ گھوم رہا تھا۔ شکایات پر محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کی اور بندر کو پکڑ کر جلو پارک منتقل کردیا گیا۔ بندر کو پکڑنے میں کئی گھنٹے لگ گئے جبکہ بندر نے محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم کی خوب دوڑائیں لگوائیں۔
بندر پکڑلیا

مزید :

صفحہ آخر -