پنجاب پولیس اینگن التان کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جائے گی

پنجاب پولیس اینگن التان کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جائے گی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ترک ڈرامہ ارتغل کے اداکار کے ساتھ فراڈ کا معاملہ، پنجاب پولیس اینگن التان کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جائے گی۔ افسران کیلئے "بلیو" پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت کیلئے درخواست حکومت کوبھجوا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ارتغرل ڈرامے کے ہیرو اداکاراینگن التان کیساتھ فراڈ کی تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس ترکی کے اداکار کا بیان قلمبند کرے گی۔ فراڈیے کاشف ضمیر کی جانب سے کئے گئے معاہدے کے کوائف اورچیک بھی حاصل کئے جائینگے۔ ایس پی انوسٹی گیشن علی بن طارق کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ تفتیشی ٹیم کے بلیو پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت لینے کیلئے آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی درخواست پر مراسلہ حکومت کوبھجوا دیا ہے۔ واضع رہے اینگن التان کی درخواست پر کاشف ضمیرکے خلاف تھانہ ریس کورس میں 9کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

فراڈ کا معاملہ

مزید :

صفحہ آخر -