وزیراعظم حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے لیڈر:ملک عامرڈوگر

وزیراعظم حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے لیڈر:ملک عامرڈوگر

  

 ملتان (  نیوز  رپورٹر) وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران پاکستان وکشمیری عوام کی امیدوں کے محور ہیں آزاد جموں (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

 کشمیر کے حالیہ انتخابات میں پاکستان تحرک انصاف کی بھاری اکثریت سے کامیابی دراصل عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈوگر ہاس میں آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھر پور کامیابی کے خوشی میں تقریب میں جشن کیا۔دریں اثنا آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی اور ملتان سے ایل اے 42کے نو منتخب ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کی کامیابی کی خوشی میں جشن منایاگیا کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماں کارکنوں،تاجروں،خواتین،سول سوسائٹی کی بھاری اکثریت نے شرکت کی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین شیلٹر ہوم دارالامان شاہد محمود انصاری ودیگرشرکا نے وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کی موجودگی میں نومنتخب ایم ایل اے عاصم شریف بٹ کو پھول پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی بدولت کشمیری عوام نے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرواکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے لیڈر ہیں ایل اے 42سے پی ٹی آئی کے امیدوار عاصم شریف جن کا تعلق ملتان سے ہیں ان کی کامیابی نے مسلم لیگ ن کا 35سالہ تسلط ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ میں ایل اے 42کے تمام کشمیری ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عاصم شریف بٹ کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا۔اس موقع پر نومنتخب ایم ایل اے عاصم شریف بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہ میں کشمیری بہن بھائیوں کے اعتماد پر پورا اترونگا اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھانگا۔میں وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر کا بھی انتہائی مشکور ہوں ان کی شفقت اور بھر پور جدوجہد سے مجھے کامیابی نصیب ہوئی اور میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی بن کرکام کرونگا۔

عامرڈوگر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -