کشمیر الیکشن، دھاندلی کاشور مچانے  والے پھررو رہے ہیں، خاور شاہ

کشمیر الیکشن، دھاندلی کاشور مچانے  والے پھررو رہے ہیں، خاور شاہ

  

کبیروالا(تحصیل رپورٹر)کشمیر الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی،سیاسی تجزئیے درست ثابت ہوئے، کشمیریوں کاوزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد”الیکشن2018ء(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

“میں تحریک انصاف کوملنے والے عوامی مینڈیٹ کی توثیق ہے،تحریک انصاف کو کامیابی دلانے میں کشمیری ووٹرز میں شامل 60فیصد نوجوانوں اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کا اہم کردار ہے،جو سیاسی شعور کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں،وزیر اعظم سمیت تمام حکومتی قیادت کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتاہوں،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے بھتیجے سید علی اکبر شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والوں کو ”اپنی“ کامیابی کے علاوہ دوسروں کی کامیابی سازش کا نتیجہ لگتی ہے،کشمیریوں نے حالیہ الیکشن میں ان تمام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے،جوکشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے تھے،انہوں نے ”آزمائے“ ہوئے کو مزید آزمانے کی بجائے تحریک انصاف کو کشمیرکی تعمیر وترقی اورعوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا ہے،علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان ”سیاحت“ کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور سیاحت کے حوالے سے کشمیر کے کئی علاقے اہمیت کے حامل ہیں، تحریک انصاف کی حکومت بننے سے سیاحتی فروغ کے ذریعے کشمیریوں کو معاشی استحکام حاصل ہونے کی بھرپور توقعات ہیں۔ اس موقع پرچوہدری محمد قاسم ارائیں،زاہد حسین بھٹی،ملک حفیظ گل،صفدرحسین،شیر محمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاورشاہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -