حلیب فوڈز ان ایکشن، اپنے ملازمین کیلئے کوویڈ ویکسی نیشن یونٹ کا انتظام

حلیب فوڈز ان ایکشن، اپنے ملازمین کیلئے کوویڈ ویکسی نیشن یونٹ کا انتظام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(پ ر)پاکستان میں پیشہ ورانہ ڈیری اینڈ بیوریجز پروسیسر حلیب فوڈز لمیٹڈ  نے اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ حکومت پنجاب کے (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
تعاون سے ریموٹ ویکسینیشن یونٹ کا انتظام کیا گیا۔ یہ اقدام کوویڈکے خلاف لڑنے کے لئے ایچ ایف ایل کارپوریٹسوشل رسپانسبلٹیکے ایجنڈے کے تحت لیا گیا ہے۔ویکسینیشن کا عمل موثر اور منظم انداز میں چلایا گیا، جس کے نتیجے میں ملازمین کی کامیاب ویکسینیشن ہوئی۔ویکسینیشن ڈرائیو پر گفتگو کرتے ہوئے،  سی ای او، حلیب فوڈز سید مظہر اقبال نے کہا، ''ہم محکمہ صحت پنجاب کے پیرا میڈک عملہ کے ساتھ ویکسینیشن خدمات پیش کرنے پر شکر گزار ہیں۔ حلیب فوڈز ہمیشہ سے اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کا خاص خیال رکھتا ہے۔ یہ اقدام حلیب فوڈز میں کوویڈ کی روک تھام میں کردار ادا کرنے کی کوششوں کے حصے کے طور پرلیا گیا ہے۔"
کوویڈ کے آغاز سے ایچ ایف ایل نے کمپنی کے احاطے میں داخل ہونے کے لئے محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لئے سخت SOP's کا نفاذ کیا ہے۔ کوویڈ آگاہی مہم میں اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ہر ایچ ایف ایل ملازم کو کوویڈ سے محفوظ رہنے کے لئے درکار احتیاطی تدابیر کے بارے میں پوری طرح سے آگاہ کیا جائے۔
حلیب فوڈز