انکوائری رپورٹ مکمل، تحصیل سپورٹس آفیسر ضلع بدر، حتمی وارننگ
خانیوال(بیورو نیوز، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان)تحصیل سپورٹس آفیسر حبیب ڈھکو کو رانا ندیم انکوائری رپورٹ پر ضلع بدر کردیا گیا اور تین سال کی ترقیاں روک دی گئیں۔سپورٹس حلقوں نے محکمہ انکوا ئری کو خوش آئند قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق خانیوال کے رہائشی منظور حسین بھٹی کی درخواست جو وزیر اعلی پنجاب کو حبیب ڈھکو تحصیل سپورٹس آفیسر خانیوال (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
کے خلاف دی گئی جس پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب لاہور نے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر کو انکوائری آ فیسر مقرر کیا رانا ندیم انجم نے اس سلسلہ میں جو رپورٹ بھیجی سیکرٹری سپورٹس پنجاب فہد ہاشم ربانی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے حبیب ڈحکو کا تبا دلہ خانیوال سے تلہ گینگ راولپنڈی ڈویژن کردیا اور ٹی ایس اوکی تین سال کی ترقیاں روک دیں اور اسے آ ئندہ کے لیے محتاط رہنے کی بھی وارننگ دے دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ میں حبیب پر ڈھکو سبز رنگ کی نمبر پلیٹ اپنی ذا تی گاڑی پر لگانے،بیڈ منٹن پول، شٹل کاک،بیڈ منٹن ریکٹ،پانی کے پائپ،پینا فلیکس کی خریدو فروخت سٹا ک رجسٹر میں ٹا ئپ نا کرنے اور جمنا زیم فنڈز سے ایک لاکھ45ہزار روپے اے سی کے دستخط سے غیر قانونی طور پر نکلوا نے سنگین الزامات ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی سیکرٹری سپورٹس کی جانب سے عمل میں لائی گئی جبکہ سپورٹس سے ہٹ کر دیگر منفی سرگرمیوں میں بھی ملوث پائے گیا جس پر ایمپلا ئز ایفی شنسی ڈسپلن اکاؤ نٹی بلٹی ایکٹ 2006کے تحت سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے تبا دلہ اور تین سال کی ترقیاں روک دیں اور آ ئندہ کے لیے سبز رنگ کی نمبر پلیٹ اور محتاط رہنے کی ہدایت کی۔ماضی میں حبیب ڈھکو جو محکمہ تعلیم میں پیڈا ایکٹ کی کاروائی کا بھی شکار رہا اور کرپٹ نظام کی وجہ سے بھاری رشوت دے کر بچ گیا لیکن سپو رٹس بورڈ پنجاب میں آتے ہی اس نے پہلے تین سال میں کرپشن کے تمام ریکا رڈزتوڑ ڈالے۔ ڈیلی ویجز ملازمین کی لاکھوں روپے کی تنخواہیں غریب اور ان پڑھ ملازمین کے انگو ٹھے لگوا کر ہڑپ کرگیا جمناز یم سے لاکھوں روپے کا سامان خرد برد کیا گیا۔احساس پرو گرام کے دوران خواتین کو اپنے دفتر میں بیٹھا کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث رہا اور لوگوں کو کٹو تی کر کے رقم دلواتا رہا اپنی پرائیوٹ ٹیم چھوڑی ہوئی تھی جو لوگوں کو پیسے لے کر دیتی 2500روپے تک کٹوتی کرتے اس کے علاوہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی،کئی دکاندا روں کے لاکھوں روپے کے بل اور سپورٹس تنظیموں کے بل ہڑپ کر گیا۔سپورٹس تنظیموں اور کھلاڑیوں نے مطا لبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ افراد کو تبادلہ سے نہیں محکمہ سے ہی فارغ کیا جائے جو سپورٹس کی تباہی کا با عث بن رہے ہیں جبکہ شواہد کی بنیاد پر انکوائری رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس کے اثاثوں کی بھی چھان بین کروائی جائے۔
تلہ گینگ