لیاقت پور: ڈی ایس پی کا ماتحت ملازمین سے ناروا سلوک، ڈی پی او اسدسرفراز کودرخواست

 لیاقت پور: ڈی ایس پی کا ماتحت ملازمین سے ناروا سلوک، ڈی پی او اسدسرفراز ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)پولیس سرکل لیاقت پور کے ملازمین نے ڈی پی او رحیم یار خان اسد سرفراز خان کے نام بھجوائی گئی تحریری درخواست میں ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور غلام دستگیر خان پر ماتحت ملازمین سے بدکلامی کرنے اور کی گالیاں دینے کا الزام عائد کیا (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی اپنے ماتحت ملازمین کو دفتر بلا کر ناقابل برداشت گفتگو کرتے اور غلیظ گالیاں دیتے ہیں انہیں فوری طورپر تبدیل نہ کیا گیا تو بہت سے پولیس اہلکار خود کشیوں پر مجبور ہوں گے۔ درخواست پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان نے ڈی ایس پی لیاقت پور سے تفصیلی رپورٹ اور موقف طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست میں ماتحت اہلکاروں نے اپنے نام ظاہر نہیں کئے۔

اسد سرفراز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -