آصف علی زرداری کی سالگرہ، رحیم یارخان میں تقریب، جیالے پُرجوش، نعرے بازی
رحیم یار خان،مٹھن کوٹ (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سٹی صدر راجہ خان سولنگی کے ڈیرے پر سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و کو چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی 66ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی رہنما(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
سے سردار عظیم خان سولنگی، ضلعی صدر حبیب الرحمان گوپانگ نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرحبیب الرحمان گوپانگ، سٹی صدرراجہ خان سولنگی نے کہا کے آصف علی زرداری کو جتنی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہے اتنا تشدد اور ظلم کسی سیاسی رہنما نے برداشت نہیں کیا یہی وجہ ہے کے آصف علی زرداری کو مرد حر کا خطاب ملا ہے۔انہوں نے کہا کے ان کی سیاسی زندگی کا سفر جمہوریت کو مضبوط کرنے میں گزرہا ہے ان کی سیاسی بصیرت پرپاکستان کیا دنیا بھر میں تبصرے ہوتے ہیں۔انشا اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کو ان کی قیادت میں مضبوط کریں گے۔نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زردار اور جنوبی پنجاب کے صدر سید احمد محمود کی سرپرستی میں کارکن متحد ہوچکے ہیں اب کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی۔تقریب سے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،سٹی جنرل سیکرٹری حسنین شاہ،جنید شاکر،جہانگیر گوندل اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ حافظ عبید اللہ،ملک عاشق،ر انا شہباز، شوکت علی،واحد بخش گوپانگ،محمد صدیق سمیت کارکنوں کی کثیرتعداد شریک تھی آخر میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لیے دعا کی گی۔ مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق پیپلزپارٹی سٹی فاضل پور کے زیر اہتمام اور ضلعی صدر پیپلزپارٹی راجن پور وقاص خان گورچانی کی زیر صدارت سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سرور عباس ایڈووکیٹ خانوادہ فرید خواجہ کلیم الدین کوریجہ صوبائی صدر پیپلز مشائخ ونگ پنجاب۔سردار یوسف خان گبول سید حسن رضا شاہ ایڈووکیٹ ودیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد دی گئی انکی صحت و تندرستی و عمر درازی کیلے دعائیں کی گئیں اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاسی قومی خدمات اور جمہوریت کیلے انتھک جدوجہد و قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے تقریب میں اعظم خان بوسن شاہد منصور گشکوری نیک خالد علی شاندار گشکوری ذوالفقار بھٹہ فاروق تھہیم نواز احمد شاہد اقبال ودیگرسینکڑوں کارکن موجود تھے تقریب کی میزبانی کے فرائض پیپلزپارٹی کے رہنما مہر ندیم سیال اور الیان کلیم نے سرانجام دیے ہیں۔
راجہ خان سولنگی