راجن پور، پانی کی وارہ بندی پر جھگڑا، خاتون سمیت 2افراد قتل 

راجن پور، پانی کی وارہ بندی پر جھگڑا، خاتون سمیت 2افراد قتل 

  

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ قائم میں سرگانی برادری میں مسلح تصادم ہوا،ایک ہی خاندان کے خاتون سمیت 2 افراد ہلاک جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں پانی کی(بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

 وارہ بندی کے جھگڑے پر مسلح افراد نے ایک ہی خاندان پر تیز دھار آلے سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 30 سالہ شمیم اختر اس کا بھائی 37 سالہ محمد اسلم جاں بحق ہو گئے جبکہ 45 سالہ قیصر  عباس اس کی بیوی کوثر پروین اور ان کا 15 سالہ امجد عباس زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے ہسپتال منتقل کر دیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کردیا گیاہے۔

سرگانی برداری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -