عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں، چوہدری شفیق

عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کررہے ہیں، چوہدری شفیق

  

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے عشر وزکو چوہدری محمد شفیق نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صوبہ کو مثالی بنانے کے لیے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، انشا اللہ عوام کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ حلقہ کے دورہ کے دوران مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام دوست پالیسیوں پیرا ہے، عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام سے انتخابات میں جو وعدے کیے وہ پورے کریں گے، اس موقع پر چوہدری محمد شفیق نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محمد شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -