خواجہ سراء اغواء، چھیڑچھاڑ پر تین شرابیوں میں خوفناک لڑائی

خواجہ سراء اغواء، چھیڑچھاڑ پر تین شرابیوں میں خوفناک لڑائی

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے خواجہ سرا گروشی میل شین جان چودھری کی خواجہ سرا کی ٹیم اسامہ عرف منہال، مدثرعرف گڑیا،کاشف عرف سنینا کار ڈرائیور عجف شاہ کے ہمراہ موضع دایہ چوکھا میں شیخ احمد آرائیں کے بیٹے وسیم شیخ کی شادی پر فنکشن کے لیے گئے،جہاں شادی پر شراب کے نشے میں دھت سجاد آرائیں، اشفاق قریشی اور اکبر شامل تھے جونہی فنکشن(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 ختم ہوا تو خواجہ سرا کار میں سوار ہو کر واپس جارہے تھے کہ راستہ میں شراب کے نشے میں دھت اشفاق قریشی نے اپنے ساتھیوں سجاد آرائیں اور اکبر ارائیں کے ہمراہ اپنی سوزوکی کار کو سڑک کے درمیان کھڑا کرکے ان کی کار کو روک لیا اور گن پوائنٹ پر ایک خواجہ سرا ڈانسر اسامہ عرف منہال کو اتار لیا اور اشفاق قریشی اپنی بیٹھک میں لے گیا جہاں 3گھنٹے اسے محبوس رکھا اور اس کا ڈانس اور چھیڑخوانی بھی کرتے رہے،اسی اثنا میں سجاد اسے زبردستی  اپنے ڈیرہ پر لے جانے کے لیے اٹھا تینوں شرابیوں میں لڑائی شروع ہو گئی اور ایک دوسرے کو اینٹوں روڑے مارنے کے بعد اشفاق قریشی کی کار پر بھی اینٹیں برسا دیں جس  سے اس کی کارکے شیشے توڑ دیئے،محبوس خواجہ سرا لڑائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کے پاس پہنچ کر تھانہ سنانواں میں پناہ لی، پولیس نے خواجہ سراوں کے ڈرائیور عجف شاہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 440/21زیر دفعہ506/341/342/427درج کرکے تینوں شرابیوں کو گرفتار کرلیاہے۔

شرابیوں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -