سردارشیر احمد،زاہد محمود مزاری کا مختلف علاقوں کادورہ، شہدا کے ورثاء سے ملاقات 

 سردارشیر احمد،زاہد محمود مزاری کا مختلف علاقوں کادورہ، شہدا کے ورثاء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راجن پور(تحصیل رپورٹر)ہمیں شہدا پاک فوج و شہدا پنجاب پولیس پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان کا نزرانہ پیش کر کے وطن کو زندگی بخشی شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ سردار شیراحمد مزاری سابق وزیر ٹیکسینیشن سردار زاہد محمود مزاری کے فرزند سردار شیراحمد مزاری نے (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
تحصیل روجھان کے مختلف علاقوں شاہ والی، روجھان سٹی، اور بھاگسر میں اپنے وطن پر اپنی جان کا قربان کرنے والے شہدائے پاک فوج اور شہدائے پنجاب پولیس کے خاندان سے ملاقات کی اور شہدا کی مزارات پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی درجات بلندی لئے دعا کی سردار شیراحمد مزاری نے شہدا کے خاندان کو گفٹ اور تحائف دیئے اور شہدا کے بچوں کے درمیان کچھ وقت گزارہ انہوں نے کہا شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے ہمیں ان شہدائے پر فخر ہے جنہوں نے وطن کی آبیاری اپنے خون سے کی سردار شیراحمد مزاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ شہدا کے خاندان کی کفالت تعلیم اور ان کے بچوں کو سرکاری ملازمتوں فراہم کریں انہوں نے شہدا کے خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر علاقے میں مفلس اور نادار خاندان جو غیر مستحکم مالی حالت کی وجہ اسے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکتے ایسے افراد کی تعلیمی اخراجات اللہ پاک کی رضا اور خوشنودی کے لئے خدمت خلق کو وطیرہ اور عبادت سمجھ کر ان کی مالی مدد کریں گے تاکہ ہمارے علاقے کے لوگ اعلی تعلیم حاصل کر کے اعلی ملازمتوں پر فائز ہو کر عزت کے ساتھ زندگی گزار سکیں اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں اس موقع شہدائے کے خاندان نے سردار شیراحمد مزاری کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی و کامرانی کے لئے دعا کی اور ان کی آمد پر اظہار محبت و ازراہ انسانی ہمدردی پر ان کو شکریہ ادا کیا۔ انجمن تاجران روجھان کے صدر موسی خان مزاری اور ان کے پرسنل سیکرٹری ملک محمد ابراہیم بھی سردار شیراحمد مزاری کے ہمراہ تھے۔
 تحائف