شریف مائز میں شگاف، ایکسین کا فوری نوٹس،3اہلکار معطل

شریف مائز میں شگاف، ایکسین کا فوری نوٹس،3اہلکار معطل

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)محکمہ انہار سیکشن جن پور میں شریف مائنر میں پڑنے والے شگاف پر ایکسین انہار ہیڈ پنجند نے نوٹس لیکر3 اہلکار معطل کردئیے کرپٹ سب انجینئر بچ نکلا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ انہار سیکشن جن پور کی نہر شریف مائنر میں سب انجینئر شیخ اویس خالد کی جانب سے بااثر زمینداروں کو نوازنے کی خاطر مقررہ مقدار سے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

 زائد پانی چھوڑے جانے پر نہر میں شگاف پڑنے سے اہلیان علاقہ کی املاک و فصلیں تباہ ہونے کی خبر پر ایکسین انہار ہیڈ پنجند عبدالقیوم قدومی موقع پر پہنچ گئے اور اہلیان علاقہ سے معلومات لینے کے ساتھ شگاف کی جگہ کا معائنہ کیا جس پر فرائض میں غفلت اور کوتاہی پر میٹ بشیر احمدگیج ریڈر محمد افضل اور بیلدار رضوان کو معطل کر دیا تاہم سب انجینئر شیخ اویس خالد بچ نکلا۔اس موقع پر ایکسین انہار عبدالقیوم قدومی نے ایس ڈی او انہار پکالاڑاں رانا امانت علی کی جانب سے بروقت موقع پر پہنچ کر شگاف پر کرانے کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ ٹیل تک زمینداروں کو مساویانہ بنیاد پر پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے کام چور اور کرپٹ اہلکار و آفیسر کے لیے محکمہ میں کو ئی جگہ نہیں اس موقع پر سب انجینئر انہار خان بیلہ سلیم سنی و دیگر بھی موجود تھے۔

شگاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -