ٹبہ سلطان پور ر: بینکوں کابل وصولی سے انکار، صارفین کا احتجاج، کارروائی کامطالبہ

 ٹبہ سلطان پور ر: بینکوں کابل وصولی سے انکار، صارفین کا احتجاج، کارروائی ...

  

    ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان)  ٹبہ سلطان پور کے تمام نجی اور (بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

سرکاری بینکوں نے بجلی، گیس اور پی ٹی سی ایل کے بل وصول کرنا بند کردئیے جس کا فائدہ شہر میں بل اداگئی کے لئے موبائل شاپ اور دیگر دکانوں پر بنائے گئے پوائنٹس مالکان اٹھانے لگے ہیں گیس، بجلی اور پی ٹی سی ایل کے فی پر اداگئی کے لئے 10روپے کمیشن کے طور پر کٹوتی کرنے میں مصروف ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے صارفین کا کہنا ہے کہ جب محکمہ سوئی گیس، میپکواور پی ٹی سیل ایل انتظامیہ کی جانب سے بل وصول کر نے والوں کو فی بل پر کمیشن دیا جاتا ہے تو پھر 10روپے فی بل پر کٹوتی کس حساب سے کی جارہی ہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد اور صارفین نے محمد یوسف، عمران، محمد خالد، بشیر احمد، چوہدری ہمایوں، محمد عارف، حبیب احمد، محمد ضیاء، نوید، محمد وسیم سمیت دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فی بل کی اداگئی کے لئے10روپے کٹوتی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بینکوں کو بل وصول کر نے کا پابند کر نے کامطا لبہ کیا ہے۔

صارفین احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -